پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کرتے ہوئے فری لانس پروگرام کی فراہمی میں امریکہ اور بھارت کے بعد عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر آگیا
اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کرتے ہوئے فری لانس پروگرام کی فراہمی میں امریکہ اور بھارت کے بعد عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر آگیا۔ پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر فری لانس آئی ٹی پروگرامرز، سافٹ ویئر کوڈرز اور ایپلیکیشن ڈیزائنرز کی حیثیت سے عالمی مارکیٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے اور انتہائی کم عرصے میں فری لانسر پروگرام کی فراہمی میں عالمی سطح پر پانچویں نمبر سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ منگل کو نیویارک ٹائمز میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا فری لانسر پروگرامرز ملکی سافٹ ویئر برآمدات کے 850ملین ڈالر کے برابر ہے جب کہ یہ عدد آئندہ چند ماہ کے دوران ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment
Welcome to www.soomronavi.blogspot.com